8 نومبر، 2026، 10:32 AM

فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے؛ پیرس میں 46 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے

فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے؛ پیرس میں 46 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے

معاشی اور تعلیمی صورتحال کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ لیون میں بھی سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے معاشی حالات اور تعلیمی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، جن کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ پیرس کے علاقے نیشن اسکوائر میں پولیس کی انسدادِ دہشتگردی فورس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

اسپوتنک کے نامہ نگار اور فرانسیسی پولیس کے محکمے کے مطابق، ہفتے کے روز پیرس میں تقریباً 46 ہزار افراد نے معاشی اور تعلیمی صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔

فرانس کے شہر لیون میں بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں وہاں بھی کشیدگی اور جھڑپوں کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

News ID 1942698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha